English   /   Kannada   /   Nawayathi

محفوظ ملک کا درجہ دیئے جانےکے بارے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں، میکسیکو 

share with us


میکسیکو سٹی۔:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) میکسیکو نے کہا ہے کہ محفوظ ملک کا درجہ دیئے جانے بارے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن کے معاملے میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ممالک کے درمیان 7 جون کو واشنگٹن میں طے پانے والے معائدے کے تحت میکسیکو کے آپریشنز میں اہم پیشرفت کا ادراک کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب اس تمام تر پیشرفت کے بعد میکسیکو کو تیسرے محفوظ کا درجہ دیئے جانے بارے امریکہ کے ساتھ بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے میکسیکو کی جانب سے یہ بیان وزیر خارجہ مارسیلو کی اپنے ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ میکسیکو سٹی میں ہونے والی اہم بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا