English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمران خان کا دورۂ امریکہ، بلوچ کارکنان کی نعرے بازی

share with us

واشنگٹن:22جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں وہ آج امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

امریکہ کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پاکستانی کمیونٹی کو خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران کچھ بلوچ کارکنوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

بلوچ کارکنان نعرے بازی میں بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔بلوچ کارکنان نعرے بازی میں بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

امریکہ میں مقیم بلوچ قوم پرست گاہے بگاہے پلوچسان پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی مبینہ ظلم و زیادتی اور نظراندازی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

آج جب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی کمیونٹی کو خطاب کر رہے تھے، اچانک کچھ نوجوان کھڑے ہوئے اور بلوچستان کی آزادی پر مبنی مطالبات پر نعرے بازی کرنے لگے۔

دراصل پاکستان کے وزیراعظم تین روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں وہ آج امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔


اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان 23 جوالائی کو امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے ساتھ عمران خان کا دورہ امریکہ مکمل ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا