English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان، ٹیپکو کا فوکوشیما دائی نی بجلی گھر کے انہدام کا فیصلہ 

share with us


یہ ری ایکٹرمارچ 2011  کے زلزلے اور سونامی کے بعد  سیبند ہیں   


ٹوکیو:21جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی ٹیپکو نے شمال مشرقی جاپان کے فوکوشیما دائی نی جوہری بجلی گھر کے چاروں ری ایکٹروں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مارچ 2011  کے زلزلے اور سونامی کے بعد سے یہ ری ایکٹر بند ہیں۔ مذکورہ پلانٹ 2011 ء  کے سانحے سے شدید متاثر ہونے والے فوکوشیما دائی اچی جوہری بجلی گھر سے تقریباً 12 کلو میٹر جنوب میں ہے۔یہ ری ایکٹر تلف کیے جانے والے پہلے ری ایکٹر ہوں گے کیونکہ فوکوشیما دائی اچی پلانٹ پرتلفی کا کام ابھی جاری ہے۔تلفی کے اس فیصلے کا مطلب فوکوشیما صوبے میں موجود تمام 10 جوہری ری ایکٹروں کی تلفی ہوگا۔فوکوشیما کے گورنر مًساؤ اوچی بوری بار بار دائی نی پلانٹ کو تلف کیے جانے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ ٹیپکو کے صدر توموآ کی کوبایاکاوا نے گزشتہ سال جون میں کہا تھا کہ کمپنی اس بات پر غور کرے گی۔کمپنی کے تخمینے کے مطابق دائی نی پلانٹ کی تلفی پر تقریباً 2.6 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا