English   /   Kannada   /   Nawayathi

لندن پولیس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک،ٹرمپ نے میئرصادق خان کو ناکام قراردیدیا

share with us


پولیس اکاونٹ ہیک کیے جانے کے بعد صادق خان کے لیے کوئی جائے امان نہیں،امریکی صدرکا طنز 


لندن:21جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے پاکستانی نڑاد مسلمان میئرصادق خان کے درمیان اکثر نوکا جھونکی لگی رہتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کوطعن وملامت کرنے اور تنقید و تمسخرکا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔حال ہی میں لندن کی پولیس کاٹویٹر اکاونٹ ہیک کیے جانے اور پولیس کی ای میل سروس تک ہیکروں کی رسائی کے بعد امریکی صدر صادق خان کی کمزوریاں تلاش کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔انہوں نے صادق خان کا مذاق اڑانے کے لیے موقع غنیمت جانا اور ان پر بھرپور لفظی وار کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ برطانوی پولیس کا ٹویٹر اکاؤنٹ اور ای میل پرسائبرحملے لندن کے نالائق میئرصادق خان کے لیے پیغام ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا