English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران نے ٹینکر کا معاملہ حل نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، برطانیہ 

share with us


لندن:20جولائی2019(فکروخبر/ذرائع) برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کو ٹینکر کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے اس معاملے کو جلد سے جلد حل نہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ آزادی برقرار رکھنی چاہئے ہم اس کا سخت جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات کو بہتر نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم فوجی متبادل کے بارے میں سوچ نہیں رہے ہیں ہم اس مسئلے کا سفارتی طریقے سے حل چاہتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا