English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے گرام پنچایت حدود میں پینے کے پانی کا مسئلہ ، ایس ڈی پی آئی نے پیش کیا میمورنڈم 

share with us

بھٹکل 16؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) شہر میں جیسے جیسے گرمی بڑھتی جارہی ہے پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔جامعہ آباد سمیت ، نور محلہ ، عطار محلہ ، فردوس نگر اور دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے ، اسی عوامی ضرورت کی طرف افسران کی توجہ مرکوز کرانے کے لیے ایس ڈی پی آئی بھٹکل یونٹ کی جانب سے پی ڈی او کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مذکورہ علاقوں میں پینے کا پانی مہیا کرانے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فردوس نگر ، نورمحلہ ، ورڈکوڈ اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور پنچایت کی جانب سے مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے دن بدن یہ مسئلہ دردِ سر بنتا جارہا ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ جہاں جہاں عوام کو پانی کی ضرورت ہو ، ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی فراہمی کرکی عوام کے اس سنگین رخ اختیار کرگئے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جامعہ کے اکثر گھروں میں پنچایت کی جانب سے گھر گھر نل پہنچائے گئے، اس کے ساتھ ساتھ ہر محلوں میں کئی ٹنکیاں بھی تعمیر کی جاچکی ہیں جہاں سے پانی بھر کر اپنے گھر لے جاسکنے کی سہولیت مہیا کی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا