English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شاہی دیوان کے مشیر کا چیچنیا میں شاندار استقبال شہزادہ ترکی بن محمد کی چیچن صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

share with us


گروزنی:24ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کا وسطی ایشیائی ریاست چیچنیا پہنچنے پر سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی شاہی مشیر نے چیچن صدر رمضان قدیروف سے دارالحکومت گروزنی میں ملاقات کی۔خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے مشیر کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد گذشتہ روز گروزنی پہنچا۔ وفد نے چیچن صدر رمضان قدیروف کے ساتھ دو طرفہ مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے چیچن صدر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں سعودی قیادت نے چیچنیا کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔سعودی شاہی دیوان کے مشیر نے چیچنیا کے وزیراعظم مسلم خوٹشیف سے بھی ملاقات کی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا