English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں دنیا کا سب سے بڑا 'کھجور فارم' قائم

share with us

قاہرہ :23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں کھجوروں کا ایک وسیع وعریض فارم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فارم کھجور کا دنیا کا سب سے بڑا فارم ہوگا جس میں کھجور کے 25 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز زرعی ترقیاتی پروگرام کی افتتاح تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں کھجور کا سب سے بڑا فارم قائم کرنے کی تیاری کررہی ہے جس میں دو ملین اور پانچ لاکھ سے زاید کھجور کے درخت لگائے جائیں گے اور اس میں اعلی معیار کی کھجوریں کاشت کی جائیں گی۔صدر السیسی نے کہا کہ حکومت زرعی منصوبوں کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں سے زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔ادھر مصری فوج میں نیشنل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروجیکٹس میجر جنرل مصطفی امین نے بتایا کہ 10 رمضان، ابو سلطان اور الفیوم میں اللاھون کے مقام پر 34 ہزار ایکڑ رقبہ کھجوروں کے باغات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا