English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں خواتین کی نسبت مردوں کی تعداد زیادہ ،جانئے کل آبادی کی تفصیلات

share with us



سعودی عرب میں مقامی اور غیرسعودی مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ مرد آبادی 1 کروڑ 92 لاکھ، 40 ہزار 956 ہے جب کہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 704 ہے،محکمہ شماریات


جدہ:23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن برائے شماریات کی طرف سے ویب سائیٹ پر سعودی عرب کی کل آبادی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی مقیم افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 13 ہزار 660 ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقامی اور غیرسعودی مردوں کی تعداد خواتین کی نسبت زیادہ ہے۔ مرد آبادی 1 کروڑ 92 لاکھ، 40 ہزار 956 ہے جب کہ خواتین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 704 ہے۔مقامی سعودی مردوں کی تعداد ایک کروڑ 57 لاکھ 75 ہزار 95 جب کی خواتین کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار 732 ہیں۔مملکت میں غیر مقیم باشندں کی تعداد 86 لاکھ 65 ہزار 61 بتائی جاتی ہے۔ ان میں 39 لاکھ 79 972 خواتین ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا