English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن : حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں 24 گھنٹے میں جنگ بندی سمجھوتے کی 14 مرتبہ خلاف ورزی

share with us

حوثی ملیشیا نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل ، مارٹر گولے ، راکٹ گرینیڈ اور کاتیوشا راکٹ جیسے ہتھیار چلائے ، عرب اتحاد کا بیان


صنعاء:23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں 14 مرتبہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔عرب اتحاد نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا نے جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر طرح کے ہتھیار چلائے ہیں۔ان میں بیلسٹک میزائل ، مارٹر گولے ، راکٹ گرینیڈ اور کاتیوشا راکٹ شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی دہشت گرد ملیشیا نے الحدیدہ میں سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔اس نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کے علاوہ اضلاع الدریہمی ، التحیتا ، حیس ،الفازہ اور الجبلیہ میں یہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔حوثی ملیشیا نے سویڈن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں مذاکرات کے بعد طے شدہ جنگ بندی سمجھوتے کی یہ خلاف ورزیاں ایسے وقت میں کی ہیں جب الحدیدہ میں سیزفائر کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کی جنوبی شہر عدن کے ہوائی اڈے پر آمد ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا