English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہزادہ ولید کے والد طلال بن عبد العزیز کا انتقال

share with us

ریاض:23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کا شمار شاہی خاندان کی انتہائی تعلیم یافتہ شخصیات میں ہوتا تھا، آپ ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد تھے۔

 

مرحوم نے سعودی عرب میں مختلف وزارتوں پر امور انجام دیے جبکہ آپ کو فرانس میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر بھی تعینات کیا گیا علاوہ ازیں طلال بن عبدالعزیز کو یونیسیف اور یونیسکو کا خصوصی ایلچی بھی مقرر کیا گیا تھا۔وفات کی خبر دیتے ہوئے ان کے صاحبزادہ ولید بین طلال نے کہا کہا سوگوار خاندان سے لوگ اتوار سے منگل تک اظہارِ تعزیت کر سکتے ہیں اور ان تین ایام میں نمازِ مغرب سے نمازِ عشا کے درمیان تعزیت کے لیے شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا