English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اورامارات افغانستان میں امن مساعی کی حمایت کرتے ہیں، خالد بن سلمان

share with us


افغان عوام کو جنگ سے نکال کر ترقی اور خوشحال کی منزل سے ہم کنار کرنے میں مدد جاری رکھیں گے،سعودی سفیر


ریاض:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور متحدہ عرب امارات افغانستان میں امن عمل کے لیے کی جانے والی مساعی کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امارات افغان عوام کو جنگ سے نکال کر ترقی اور خوش حال کی منزل سے ہم کنار کرنے میں مدد جاری رکھیں گے۔ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد بن سلمان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب افغانستان میں امن وامان کے قیام، استحکام کی بحالی، جنگ کے خاتمے اورافغان عوام کی ترقی اور تعمیر نو میں مدد جاری رکھے گا۔ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات افغانستان میں مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات کی میزبانی میں افغانستانی مصالحتی کونسل کے مذاکرات اہم پیش رفت ہے۔ امن اور مذاکرات کی مساعی افغانستان کو جنگ کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں مدد دے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا