English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں سواری سے زیادہ کرایہ لینے پر ٹیکسی ڈرائیور کو آٹھ ماہ کی جیل 

share with us


مقامی ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے تھائی جوڑے سے 45یورو کی بجائے 247 یورو وصول کیے تھے


پیرس:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے دارالحکومت میں ایک عدالت نے تھائی لینڈ کے ایک جوڑے سے ایئرپورٹ سے ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے معمول کے کرایے سے زیادہ وصول کرنے والے جعلی ٹیکسی ڈرائیور کو 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے روائیسی چارلس گال ایئرپورٹ سے سینٹرل پیرس تک 45 سے 55 یورو معمول کے کرائے کے بجائے تھائی جوڑے سے 247 یورو کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کی شناخت اینوک سی کے نام سے ہوئی جنہیں تھائی جوڑے نے 200 یورو دینے کی پیش کش تھی اور جب ان کی گفتگو کی ویڈیو یوٹیوب پر نشر ہوئی تو حقائق منظر عام پر آئے اور یہ ویڈیو وائرل ہوئی۔مذکورہ ٹیکسی ڈرائیور ویڈیو میں یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ ایک نجی ٹیکسی سروس کے لیے کام کرتے ہیں جو فرانس میں وی ٹی سی کے نام سے جانی جاتی ہے۔تھائی جوڑے نے ٹیکسی ڈرائیور کے مطالبے پر انہیں زور دیا کہ وہ ٹیکسی کے دروازے کھولے تاکہ وہ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت کریں۔جب ان سے لائسنس دکھانے کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے ایک دستاویز دکھائی۔عدالت میں سماعت کے دوران ٹیکسی ڈرائیور نے کرایے کے حوالے سوال پر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں جانتا کیونکہ میں ٹیکسی ڈرائیور نہیں ہوں۔ایک فرانسیسی ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ وی ٹی سی نیٹ ورک نے تصدیق کی ہے کہ اینوک سی ان کے ہاں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا