English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں کچرے کی اسمگلنگ ، پانچ سو زائد گرفتار

share with us

 

بیجنگ:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)چینی حکومت نے کچرے کی اسمگلنگ کے شبے میں 576 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاریاں چین کی جانب سے کچرے کی اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔ گرفتار شدہ افراد سے تقریباً ڈیڑھ سو ملین سالڈ ویسٹ کی اسمگلنگ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ چین نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ دھاتی اور پلاسٹک سمیت چوبیس اقسام کے کچرے کی درآمد پر رواں برس اکتیس دسمبر سے پابندی عائد کر رہا ہے۔ کئی ممالک کو پریشانی لاحق ہے کیونکہ وہاں سے کچرا ری سائیکلنگ کے لیے چین لایا جاتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ یا کچرے کا امپورٹر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا