English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ کے معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی ذاتی اشیاء کی نیلامی

share with us


وہیل چیئر 296750 پانڈزکے قریب فروخت ہوئی، فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی خیراتی ادارے کو دی جائے گی،مقالات ، تمغے، ایوارڈز، اور کتابیں بھی شامل ہیں 


لندن :10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ کے معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی ذاتی اشیا کی آن لائن نیلامی کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ہاکنگ کی وہیل چیئر 296750 پانڈز (393000 ڈالر) کے قریب فروخت ہوئی۔ ان کی اشیا کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک خیراتی ادارے کو دی جائے گی۔اسٹیفن ہاکنگ رواں برس مارچ میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اعصابی بیماری کا شکار ہونے کے بعد ان کی زندگی کا طویل حصہ وہیل چیئر پر گزرا۔ وہ کائنات کی تخلیق کے حوالے سے اپنی تحقیق کے سبب خصوصی شہرت رکھتے تھے۔برطانوی سائنس دان کی فروخت ہونے والی اشیا میں ان کے مقالات ، تمغے، ایوارڈز، ان کی مشہور کتاب (وقت کی مختصر تاریخ) کی ایک کاپی کے علاوہ آئزک نیوٹن، چارلس ڈارون اور البرٹ آئنسٹائن سے متعلق کئی مخطوطے شامل ہیں۔کائنات کے پھیلا کی خصوصیات سے متعلق اسٹیفن ہاکنگ کا 117 صفحات پر مشتمل تحقیقی مقالہ 584750 پانڈز (767000 ڈالر) میں فروخت ہوا۔شہرہ آفاق سائنس دان کے میڈلز اور ایوارڈز کی فروخت سے 
حاصل ہونے والی رقم 296750 پاں ڈز رہی۔ اس نیلامی کا انتظام Christie's online auction کی جانب سے کیا گیا تھا اور یہ نو روز تک جاری رہی

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا