English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کو خوش آئند، جراتمندانہ اقدام قرار دیدیا

share with us

یروشلم :06؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کی بحالی کو جرات مندانہ اور تاریخی قرار دیا۔ کنیسٹ کے اجلاس سے خطاب میں لیکوڈ پارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ میں ایک بار پھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اسرائیل کے دشمن ایک بار پھر معاشی پابندیوں کی زنجیریں پہنا دی ہیں۔ میں امریکی صدر کے اقدام کو جرات مندانہ، تاریخی، اہم اور پرعزم قرار دیتاہوں۔ مجھے یقین ہے کہ امریکا کی ایران پر پابندیوں سے خطے میں استحکام، امن اور خوش حالی میں مدد ملے گی۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں کل سے عاید کردی گئی ہیں۔امریکی پابندیوں میں ایران کے تیل، مالیات، بنکوں اور توانائی سیکٹر کو ھدف بنایا گیا ہے۔ یہ پابندیاں ان ممالک اور کمپنیوں پر بھی لاگو ہوں گی جو ایران کے ساتھ لین دین کرتی ہیں۔ تاہم امریکا نے عارضی طورپر آٹھ ممالک کو ایران کے ساتھ لین دین جاری رکھنے کی اجازت دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے8 مئی کو ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تہران سے اٹھائی گئی پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سات اگست کو امریکا نے ایران پر پابندیاں کی پہلی قسط بحال کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ دوسری قسط 5 نومبر کو عاید کی جائے گی۔ گذشتہ روز امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیاں بہ تدریج عاید کی جا رہی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا