English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا میں خواتین سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار، عالمی تنظیم

share with us

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں پولیس اور دیگر سرکاری اہلکار بغیر کسی روک ٹوک کے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے یہ رپورٹ شمالی کوریا سے فرار ہونے والی پچاس خواتین کے انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس، سکیورٹی اہلکار حتیٰ کے سویلین سرکاری عہدیدار بھی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور دیگر استحصال میں ملوث ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ایسی خواتین جو شمالی کوریا سے فرار کی کوشش کے درمیان پکڑی جاتی ہیں، انہیں بھی تشدد، قید اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا