English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماحولیاتی تبدیلی کی آگاہی کے لیے خودساختہ سائنسدان کا تجربہ، بال بال بچ گئے

share with us

نام نہاد سائنس دان نے تین روز کاعزم لیے200 پودوں کے ساتھ خود کو کمرے میں بند کرلیا،ایک دن گزارسکے


لندن :31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کے خودساختہ سائنس دان کرٹس بوٹے نے پودوں سے پیدا ہونے والے آکسیجن پر تین دن تک ایک بند کمرے میں قید رہنے کا منصوبہ بنایا۔انہوں نے اس کام کے لیے خود کو ایک پلاسٹک کے کمرے میں 2 سو پودوں کے ساتھ بند کیا جس میں ہوا کے اندر آنے یا باہر جانے کا کوئی امکان نہیں تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ کام کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں اپنے بھائی کے بیک یارڈ میں انجام دیا۔اپنے منصوبے کے حوالے سے انہوں نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر مداحوں کو پہلے سے اطلاع دی۔کرٹس بوٹے نے خود سے اپنے لیے کمرہ بھی تیار کیا جس کی انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی۔انہیں امید تھی کہ پودوں سے پیدا ہونے والی آکسیجن انہیں 3 دن تک اس کمرے میں زندہ رکھ سکیں تاہم انہیں اپنا یہ منصوبہ 15 گھنٹوں میں ہی منسوخ کرنا پڑا۔خود کو پودوں کے ساتھ قید کرنے والے کرٹس بوٹے نے کمرے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار انتہائی حد تک زیادہ ہونے پر اس کمرے سے باہر آگئے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا