English   /   Kannada   /   Nawayathi

دْبئی: بیوی کو قتل کرنے والے کو دس سال قید کی سزا

share with us


ملزم نے بیوی کی زندگی کا خاتمہ کرنے کے بعد خْودکْشی کی ناکام کوشش کی تھی 


دْبئی:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عدالت نے ایک نوجوان کو اپنی بیوی کو ٹوکے کے متعدد وار کر کے ہلاک کرنے کے جْرم میں دس سال قید کی سزا سْنا دی ہے۔ 26 سالہ نوجوان کا تعلق افریقی مْلک کیمرون سے ہے، جو ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی نبھا رہا تھا۔ ملزم نے بیوی کو جان سے مارنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہوسکا۔اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں البشرہ پولیس اسٹیشن کو دی گئی تھی۔ عدالت میں ملزم کے ہم وطن گواہ نے بتایا ’’میں ملزم اور اْس کی بیوی کے ساتھ ایک مشترکہ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔ وقوعے کے روز میں ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ ملزم اور اْس کی بیوی کمرے میں آئے۔ اس پر میں فلیٹ سے باہر چلا گیا۔اس دوران ملزم بیڈ پر لیٹا رہا جبکہ بیوی اپنے موبائل فون پر مصروف رہی۔تقریباً 45 منٹ بعد میں واپس فلیٹ پر آیا تو دیکھا کہ دروازے پر بہت سے لوگ جمع تھے۔ یہ لوگ مرمت کا کام کرنے والے مزدور تھے۔ یہ لوگ کافی دیر سے دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے، مگر اندر سے کوئی جواب نہ آ رہا تھا۔ میں نے بھی کوشش کی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ اس پر عمارت کے ایک گارڈ نے دْوسری چابی کی مدد سے دروازہ کھولا۔ جب ہم اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ ملزم زخمی حالت میں فرش پر پڑا تھا۔جبکہ اْس کی بیوی خون میں لت پت بے حِس و حرکت دکھائی دے رہی تھی۔ مجھے حیرانی اس بات پر تھی کہ وہ دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے تھے، میں نے اْنہیں کبھی لڑائی جھگڑا کرتے نہیں دیکھا تھا۔‘‘ جبکہ ایک پولیس اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ دْبئی العین روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ جس وقت پولیس وہاں پہنچی تو بلڈنگ کا سیکیورٹی سٹاف اور طبی امداد کا عملہ بھی وہیں تھا۔کمرہ اور دیواریں خون کے چھینٹوں سے بھری ہوئی تھیں۔ خاتون مْردہ حالت میں تھی جبکہ اْس کے خاوند کے پیٹ پر گہرے زخم کا نشان تھا جس میں سے خْون رِس رہا تھا۔ ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں اْس کی سرجری کے باعث اْس کی جان بچا لی گئی۔ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنی بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف کر لیا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دس سال قید کی سزا سْنا دی۔ ملزم کو سزا کی مْدت پْوری ہوتے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا