English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب نے پسماندہ ممالک کے ذمے چھ ارب ڈالر کا قرضہ معاف کردیا

share with us

سعودی عرب بنی نوع انسان کی بھلائی کے ساتھ بھلائی اورمکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے،کابینہ بیان


ریاض:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کی کابینہ نے پسماندہ ممالک کے ذمے واجب الادا مملکت کا چھے ارب ڈالرز کا قرضہ معاف کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ نے ایک اجلاس میں اس فیصلے کی منظوری دی۔کابینہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ بنی نوع انسان کی بھلائی کے مقاصد اور سکیورٹی ، استحکام اور ترقی کے لیے امنگوں کو پورا کرنے کی غرض سے مکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔سعودی کابینہ کا پسماندہ ممالک کے ذمے قرض معاف کرنے کا فیصلہ پائیدار ترقی کے منصوبے 2030ء4 کے مقاصد اور اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کا تسلسل ہے۔ سعودی عرب کا یہ اقدام عالمی منظرنامے میں اس کے انسانی ، سیاسی اور معاشی کردار اور اسلامی اور بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے کا بھی مظہر ہے
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا