:اور ہر طرح کے
چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ... اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 ... بھٹکل کی معروف شخصیت عنایت اللہ شاہ بندری کانگریس ... افضال انصاری کے سامنے ان کی بیٹی نصرت پرچۂ نامزد ...

ریاض:21؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو حکم دیا ہے کہ جنرل انٹیلی جنس پریزیڈنسی کی قیادت کی از سرنو تشکیل کریں۔
عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے سامنے جنرل انٹیلی جنس ادارے کے ڈھانچے میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ان کی تجویز کی روشنی میں سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس ادارے کی سربراہ قیادت کو تبدیل کرنے اور ادارے کے تشکیل نو کا حکم دیا ہے۔
شاہ سلمان نے انٹیلی جنس پریزیڈنسی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے، اس کے اختیارات میں اضافہ کرنے، انٹیلی جنس سے متعلق ذمہ داریوں میں بہتری لانے اور اس کی انتظامی کارکردگی بڑھانے کے لیے کابینہ، ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر داخلہ مساعد العیبان، شاہی دیوان کے انچارج معالی ابراہیم العساف، وزیر خارجہ، انٹیلی جنس چیف اور سٹیٹ سیکیورٹی چیف کو احکامات دیے ہیں کہ وہ انٹیلی جنس ادارے میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کریں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |