English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ: صحافی خاشقجی کا قتل ایک افسوسناک فعل ہے

share with us

نیو یارک:20؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو  گوٹرش نے  سعودی صحافی جمال خاشقجی  کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے شفاف اور وسیع پیمانے  کی تحقیقات کی اپیل کی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوچارج  نے خاشقجی  کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد اس موضوع کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ گوٹرش نے قاشقجی کی ہلاکت پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار ِ تعزیت کیا ہے۔  انہوں نے اس معاملے کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی اپیل کی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا