English   /   Kannada   /   Nawayathi

ورلڈ بینک کی طرف سے انڈونیشیا کو ایک بلین امریکی ڈالر قرض کی پیشکش

share with us


نیویارک:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عالمی بینک نے انڈونیشیا کو ایک بلین امریکی ڈالر بطور قرض دینے کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کا مقصد اٹھائیس ستمبر کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے انڈونیشیا کی معاونت کرنا ہے۔ اس امداد کا فیصلہ انڈونیشی جزیرے بالی میں انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس زلزلے میں ہونے والی ہلاکتیں دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی جزیرے سولاویسی کے شہر پالْو میں ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا