English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: ڈرائیور نے راہگیروں پر چڑھائی کار: ۲۰ افراد ہلاک

share with us

نیویارک:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست نیویارک میں وین  حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں شادی کے مہمانوں سے بھری ایک ایس یو وی طرزکی لیموزین وین اسکوہیری کے مقام سے گزر رہی تھی کہ وہ بے قابو ہوکر راہگیروں سے بھرے مجمع پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق وین ایک مصروف چوراہے کے قریب اسٹور کے قریب درخت سے ٹکرائی  جس سے یہ حادثہ پیش آیا جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ لیموزین بے قابو ہونے سے قبل ایک اور گاڑی سے ٹکرائی  جس کے بعد شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔

پولیس واقعے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے جب کہ  تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ اب تک تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے اور اس ضمن میں تمام صورت حال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا