English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا نے جوہری سائٹس معائنے کی اجازت دیدی 

share with us

سئیول:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی کوریا کے سربراہ عالمی ماہرین کو اپنی جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہوگئے۔مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان عالمی ماہرین کو جوہری اور میزائل سائٹس کے معائنے کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔ معاملات طے پانے پر ماہرین جلد شمالی کوریا کے میزائل انجن ٹیسٹ سائٹ اور پن گئی ری نیو کلیئر سائٹ کا دورہ کریں گے۔مائیک پومپیو کے مطابق دونوں ملک دوسرے سربراہی اجلاس کی تفصیل پر معاہدہ طے پاجانے کے قریب ہیں۔دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے خط لکھ کر امریکی صدر ٹرمپ سے دوسری ملاقات کی خواہش کی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا