:اور ہر طرح کے
مرڈیشور سمندر میں ڈوب کر دونوجوان جاں بحق ... شمالی غزہ اب ’مکمل قحط‘ کا شکار ہے: اقوامِ متحدہ ... امریکا: یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہر ... چھیڑخانی سے پریشان مدرسہ طالبات تعلیم ترک کرنے پر ... اگر آپ آم کھانے کے شوقین ہیں تو یہ خبر آپ کے لئے ... شرد پوار نے وزیراعظم کی فیملی پر کچھ نہ کہہ کر بہت ... کلوزر رپورٹ پر شبہات کے بعد روہت ویمولا موت کی مزی ... کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، ج ...

مینگ ہونگ چینی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے،چینی حکام
میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے، ترجمان انٹرپول
بیجنگ:08؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کئی دن سے لاپتہ تھے اور اب خبر آئی ہے کہ انہیں چینی حکام نے تفتیش کے لیے روکا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں زیرِ گردش کررہی تھیں، چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا لیکن اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔مینگ ہونگ وائی چین کے دورے پر گزشتہ ہفتے سے منظرِ عام سے غائب رہے جس کے بعد ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ چین کے حکام کا کہنا تھا کہ انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ چینی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔مینگ ہونگ کی اہلیہ گریس مینگ نے کہا کہ 25 ستمبر کو ان کا شوہر سے آخری بار رابطہ ہوا تھا اور انہوں نے ایک خنجر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کال کا انتظار کیا جائے، اس سے وہ سمجھی کہ ان کے شوہر خطرے میں ہیں اور انہوں نے اس کی اطلاع پریس کو دی تھی۔مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |