English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم سے 50 افراد ہلاک

share with us

کنشاسا:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کی مرکزی شاہراہ پر آئل ٹینکر سامنےسے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ ہولناک تصادم کے بعد ٹینکر سے بہنے والے پٹرول سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تصادم کے نیتجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے گاڑیوں اور مکانوں میں لگی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا تاہم کولنگ کے عمل میں مزید دو گھنٹے صرف ہوئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا