English   /   Kannada   /   Nawayathi

برازیل میں الیکشن، دائیں بازو کے امیدوار سب سے آگے

share with us

برازیل:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)برازیل میں آج بروز اتوار صدارتی الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق فوجی افسر جائیر بالسونارو Jair Bolsonaro دیگر امیدواروں پر سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔ اس الیکشن میں مجموعی طور پر تیرہ امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات میں ملک کے 147 ملین ووٹرز چھبیس صوبوں میں پانچ سو تیرہ قانون سازوں کے علاوہ 53 سینیٹرز اور گورنرز کو بھی منتخب کریں گے۔ یہ الیکشن ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں، جب برازیل کو ملکی تاریخ کی سخت کساد بازاری کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا