English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمازون کے بانی جیف بیزوز 160ارب ڈالرکیساتھ امیر ترین شخصیت

share with us

واشنگٹن:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی جریدے فوربز نے امیر ترین افراد کی37ویں سالانہ فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایمازون کے بانی جیف بیزوز پہلی پوزیشن پر ہیں۔حال ہی میں جاری کردہ اس لسٹ کے مطابق جیف بیزور کے اثاثوں کی مالیت 160ارب ڈالر ہے جس کی وجہ سے جیف اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ دوسری پوزیشن پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 97ارب ڈالرہے ، فہرست میں تیسرے نمبر پر وارن بیفٹ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت88 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ چوتھے نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 71ملین ڈالر ہے جبکہ پانچویں نمبر پرلیری ایلیسن ہیں جن کے اثاثے 58اعشاریہ4ملین ڈالرہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 400افراد کی فہرست میں3.1ملین ڈالر کے ساتھ 259ویں نمبر پر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا