English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں خوفناک سیلاب، سڑکیں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں

share with us

روم۔:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) اٹلی کے بیشتر جنوبی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے سیلاب نے خوفناک صورت اختیار کرلی ہے سیلاب کی وجہ سے سڑکیں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں، اب تک کیلیبریا کے علاقے لیمزیا ٹرم میں ایک ماں اور اس کے بچے کی ہلاکت کی خبر ملی ہے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو ایک برساتی نالے کے کنارے ان کی لاشیں ملیں،خاتون کادوسرا بیٹا ابھی تک لاپتہ ہے۔جنوبی علاقے میں شدید بارشوں سے سسلی ، کیلیبریا اور پوگلیا میں راتوں رات سیلابی صورت پیداہوگئی ہے جس سے سڑکیں دریاؤں میں تبدیل ہوگئی ہیں، سڑکیں ادھڑ کر رہ گئیں اور سیلابی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے رات بھر میں 70 مرتبہ ایمرجنسی سروسز کو طلب کیاگیا ،جبکہ رات بھر کے شدید موسم کے بعد اب 50 مرتبہ ایمرجنسی سروسز کو طلب کیاجاچکاہے۔محکمہ موسمیات نے مزید24 گھنٹے تک موسم کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا