English   /   Kannada   /   Nawayathi

انٹرپول کے سربراہ کی گم شدگی پر چین سے وضاحت طلب

share with us

انٹرپول کے صدر کی گمشدگی پر حیرانی اوران کی اہلیہ کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے،فرانسیسی وزارت داخلہ 

پیرس:07؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس نے انٹرپول کے چینی سربراہ مینگ ہونگ وائی کی چین میں گمشدگی کے بعد بیجنگ سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرلی،بعض اطلاعات کے مطابق 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان سے کس قسم کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، یا یہ کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گمشدگی کی تحقیقات میں شامل ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ فرانس میں غائب نہیں ہوئے ہیں۔فرانسیسی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب مینگ کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے خاوند کی گمشدگی کے بارے میں بتایا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کا اپنے خاوند سے 29 ستمبر کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا۔تاہم بعد میں فرانس کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ آخری رابطے کی اصل تاریخ 25 ستمبر ہے۔وزارت کے مطابق چینی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ فرانس انٹرپول کے صدر کی گمشدگی پر حیران ہے اور اسے ان کی اہلیہ کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا