English   /   Kannada   /   Nawayathi

نڈونیشیا میں تباہی سے نمٹنے کے لیے پچاس ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر 50.5 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے ایک بیان میں بتایاکہ آئندہ تین مہینوں تک ایک لاکھ اکانوے ہزار افراد کو مدد کی ضرورت ہو گی۔ادھر انڈونیشی حکومت کے مطابق ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر سولہ سو سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے تین سو کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا