English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید

share with us

58 سالہ شخص کو غلام بنانے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے ایک 79 سالہ شخص کو گرفتارکرلیا


لندن:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں حکومتی عہدیداروں اور عام شہریوں نے ایک شخص کا پتا چلایا ہے جس نے خود کو مسلسل چالیس سال سے ایک جھونپڑی میں مقید کر رکھا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے مذکورہ شخص کی شناخت نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا جھونپڑی سینکالے جانے والے شخص نے مسلسل چالیس سال اسی جگہ زندگی گذاری۔ اس جھونپڑی کی لمبائی پونے دو میٹرچھ فٹ اور چوڑائی پونے دو میٹرہے۔ اس شخص کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے۔ جب وہ اس جھونپڑی میں آیا تو اس وقت اس کی عمر 18سال تھی۔مذکورہ جھونپڑی شمال مغربی انگلینڈ میں واقع کامبیرا شہر کے نواحی علاقے کارلیسل میں واقع ہے۔ وہاں سے ملنے والے شخص کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسے ضروری جسمانی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے ایک 79 سالہ شخص کو گرفتارکیا ہے جس پر ایک 58 سالہ شخص کو غلام بنانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا