English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کے نامزد جج کے خلاف احتجاج پر متعدد خواتین گرفتار

share with us

سینیٹ عمارت میں داخل ہونے والی ماڈل ایمیلی راٹجووسکی اور کامیڈین ایمی اشومر سمیت متعدد خواتین کو گرفتار


واشنگٹن:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد متنازع جج بریٹ کیوانوف کو امریکی سپریم کورٹ کا جج بنانے کے فیصلے کے خلاف سینیٹ عمارت میں داخل ہونے والی ماڈل ایمیلی راٹجووسکی اور کامیڈین ایمی اشومر سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانوف پر خاتون ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سال قبل زمانہ طالب عملی کے دوران کیوانوف نے ایک تقریب کے دوران شراب کے نشے میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ بلڈنگ میں داخل ہونے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر دونوں معروف اداکاروں نے سینیٹر کریسٹن گیلیبرینڈ کے احتجاجی خطاب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوانوف کے خلاف سنجیدگی سے تحقیقات نہیں کیں۔جس کے بعد دونوں اداکاروں نے سینیٹ بلڈنگ کی جانب دیگر خواتین کے ساتھ مارچ کیا۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ایمی اشومر نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں گرفتار کرلیا جائے گا۔جس کے فوراً بعد ہی پولیس نے تمام مظاہرین کو ایک لائن میں کھڑا کردیا تاکہ حراست میں لیا جا سکے۔اس حوالے سے اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ ایک شخص نے متعدد خواتین کا ریپ کیا اور ان پر تشدد کیا اسے اتنے اہم منصب پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوانوف کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں تاہم سینیٹ میں متنازع جج پر ووٹ اگلے روز ڈالے جائیں گے۔ان الزامات کے خلاف گزشتہ روز طویل سماعت کی گئی جس کے دوران نامزد جج نے ان الزامات کو سراسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی تو دور بلکہ زندگی میں کبھی بھی اور کسی کو بھی جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا