English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش، ویت نام میں پانچ افراد کو 15سال تک سزائیں

share with us

ویت نام میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جمہوریت نواز متعدد گروپوں کے کئی افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں،رپورٹ 


ہنوئی:06؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ویت نام کی ایک عدالت ملکی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے جرم میں پانچ افراد کو سزائیں سنا دیں۔واضح رہے کہ ویت نام میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جمہوریت نواز متعدد گروپوں کے کئی افراد کو سزائیں سنائی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ان مجرموں کو آٹھ سے پندرہ سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہو چی مِن سٹی میں ایک روزہ ٹرائل کے بعد ہی ان افراد کو مجرم قرار دے دیا گیا۔ ویت نام میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جمہوریت نواز متعدد گروپوں کے کئی افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان پر الزام تھا کہ وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا