English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائن کا ہنگری کے سفارت کار کو بےدخل کرنے کا اعلان

share with us

کیو:04؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوکرائنی حکومت نے اپنے ملک میں تعینات ہنگری کے ایک قونصلر کو اگلے بہتر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ یہ سفارت کار مغربی یوکرائن میں ہنگری کی سرحد کے قریب واقع شہر بیئر ہوو (Berehove) میں تعینات ہے۔ یوکرائنی وزارت خارجہ کے مطابق بیدخل کیے جانا والا قونصلر اپنے مرتبے کے مطابق فرائض انجام دینے کے بجائے نامناسب سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کییف حکومت توقع کرتی ہے کہ ہنگری کی جانب سے مستقبل میں کوئی غیردوستانہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔ بیئر ہوو کو یوکرائن میں آباد ہنگری نسل کے افراد کا مرکز تصور کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا