English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہالینڈ اور امریکا کی طرف سے روسی جاسوسوں پر سائبر حملے کے الزامات

share with us

ایمسٹرڈیم:04؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہالینڈ کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کی کوشش کرنے والے چار روسی جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ڈچ حکام کے مطابق ان روسی شہریوں نے دی ہیگ میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے تدارک کی ایک تنظیم پر سائبر حملے کی کوشش کی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ ادھر امریکی محکمہ انصاف نے بھی سات روسی انٹیلیجنس اہلکاروں پر کمپیوٹر ہیکنگ کی سازش کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ واشنگٹن میں حکام کے مطابق یہ روسی جاسوس عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا ڈیٹا ہیک کرنا چاہتے تھے۔ اسی دوران کینیڈا کی وزارت خارجہ نے بھی ماسکو پر سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا