English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرولینا میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک،چھ زخمی، ملزم گرفتار

share with us

فائرنگ کے باعث قریبی سکول کو بھی بند کر دیا گیا، صدر ٹرمپ کا فلورنس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار


کیرولینا ۔04اکتوبر(یواین این )امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے، دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے باعث قریبی سکول کو بھی بند کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے فلورنس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلورنس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ملزم کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرچ وارنٹ لے کر آنے والے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ واقعہ فلورنس کاؤنٹی میں پیش آیا۔حکام کے مطابق ملزم نے دو گھنٹے تک ایک گھر میں بچوں کو بھی یرغمال بنائے رکھا تاہم بعد میں گرفتاری دے دی۔ فائرنگ کے باعث قریبی سکول کو بھی بند کر دیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے فلورنس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا