English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپین میں سڑک کے کنارے دولاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ برآمد 

share with us

رقم کیلئے نہ تو اب تک کسی نے دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام اس کی حقیقت معلوم کرسکے ،مزید تفتیش جاری 


میڈرڈ:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسپین میں سڑک کنارے دولاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ بینک میں جمع کرادیاگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک شخص کو جو اے فور موٹر وے سے کہیں جارہا تھا وسطی اسپین کے ٹولیڈو علاقے سے گزرتے ہوئے سڑک کے کنارے تقریباً2لاکھ پونڈ کے برطانوی کرنسی نوٹ پڑے ہوئے ملے تو وہ حیران رہ گیا۔ مگر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی جس کے بعد اس رقم کو ایک بینک میں پہنچا دیا گیا۔ بینک ذرائع کا کہناتھا کہ مختلف مالیت کے کرنسی نوٹ پر مشتمل جب رقم کو گنا گیا تو پوری رقم 209000پونڈ نکلی۔ پولیس نے اب اس بات کی چھان بین شروع کردی ہے کہ یہ ر قم کس کی ہے؟ کہاں سے آئی اور کس نے یہاں رکھی؟ یہ رقم ٹمبلیک کے علاقے سے ملی ہے مگر اس رقم کیلئے نہ تو اب تک کسی نے دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام اس کی حقیقت معلوم کرسکے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا