English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی آزادنہ حیثیت اور اعتبار پر سمجھوتا نہیں کرتے، عالمی جوہری ادارہ 

share with us


عالمی ادارہ ضرورت پڑنے پر اپنے معائنہ کار مخصوص علاقوں اور تنصیبات پر بھیجتا ہے،سربراہ کا بیان 


نیویارک:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ وہ اپنی آزادنہ حیثیت اور اعتبار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران پر عائد کیے جانے والے نئے الزامات کے تناظر میں اس عالمی ادارے نے کہا کہ خفیہ معلومات چہرے دیکھ کر حاصل نہیں کی جاتی۔ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ عالمی ادارہ ضرورت پڑنے پر اپنے معائنہ کار مخصوص علاقوں اور تنصیبات پر بھیجتا ہے اور دستیاب معلومات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ایران دنیا کی نگاہوں سے چھپ کر جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا