English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل شمس الدین سرکل پر ایس ڈی پی آئی کارکنان کی جانب سے کی جانے والی صفائی کی عوام نے کی سراہنا 

share with us

بھٹکل 20؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر بھٹکل کی پہچان سمجھاجانے والا شمس الدین سرکل میں پچھلے کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی خوبصورتی پر اثر پڑنے لگا تھا۔جب بھٹکل کا ذکر ہوتا ہے ہمیشہ سبھوں کے خیالوں میں اہم شاہراہ کے درمیان پیور گولڈ کی جانب سے تعمیرکردہ شمس الدین سرکل ذہنوں میں گھومنے لگتا ہے۔اخبارات اور سوشیل میڈیا میں بھی بھٹکل کی پہچان یہی شمس الدین سرکل ہے۔ایسے میں ہندوستان بھر میں ہی نہیں بلکی عالمی سطح پر پہچان بنانے والے اس شہر کے سرکل کی خوبصورتی پر کلنک لگ جائے یہ یہاں کے کسی بھی باشندے کو گوارا نہیں ہے۔ ایس ڈی پی آئی کارکنان کی داد دینی چاہیے کہ جنہوں نے بلدیہ کی جانب سے کیا جانے والا کام اپنا کام سمجھتے ہوئے اس کی صفائی اور ستھرائی کا اہتمام کیا۔ آج صبح اس کے کارکنان مذکورہ مقام پر پہنچے اور اپنے کام میں لگ گئے جس کو دیکھ کر نہ صرف شہریوں نے بلکہ دور دراز کے علاقوں کے مسافر جو وہاں سے گذر رہے تھے داد دئیے بغیر نہیں رہ سکے۔ ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا ماننا ہے کہ شہر کی صفائی کا ہم جتنا بھی خیال رکھے کم ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس کے کارکنان ہیبلے پنچایت حدود میں آنے والے منیٰ روڈ پر صفائی کے لیے کئی مرتبہ ذمہ داران کی توجہ مبذول کراچکے تھے اور ایک مدت بعد انہیں اس میں کامیابی بھی ملی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا