English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودہ عرب:عمرہ زائرین کے لئے کسی بھی شہر جانے پر روک نہیں

share with us


عمرہ زائرین یکو پندرہ دن الحرمین الشریفین میں لازمی گزارنا ہوں گے،نائب سیکرٹری وزارت حج وعمرہ امور


ریاض :18؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ اور دوسرے زائرین کو اپنے تیس روزہ ویزے کے دوران میں کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔البتہ انھیں اپنی اس ایک ماہ کی مدت میں سے پندرہ دن مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزارنا ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق وزارت حج اور عمرہ امور کے انڈر سیکریٹری عبدالعزیز وزان نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران میں دنیا بھر سے زائرین عمرہ کی مملکت میں آمد ہوئی اور گذشتہ چار روز میں عمر ے کے 25 ہزار سے زیادہ ویزے جاری کیے گئے ۔انھوں نے اس سال عمرہ کے زائرین کو دی جانے والی اضافی سہولتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ سعودی عرب سے باہر سے آنے والے عمرہ زائرین کو 30 دن کے لیے ویزے جاری کیے جارہے ہیں۔وہ اس دوران میں کسی بھی سعودی شہر میں جاسکتے ہیں ۔البتہ انھیں ان میں سے پندرہ دن الحرمین الشریفین (مسجد الحرام اور مسجد النبوی) میں گزارنا ہوں گے۔عبدالعزیز وزان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال عازمین عمرہ کی تعداد پچاسی لاکھ تک پہنچ جائے گی اور عمرہ سیزن شوال المکرم کے اختتام تک جاری رہے گا۔گذشتہ سال کے دوران میں عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے عازمین کی تعداد ستر لاکھ سے کچھ زیادہ رہی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا