English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین میں 24 نومبر کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان،شاہی حکم جاری 

share with us

بیرون ملک مقیم بحرینی تارکینِ وطن اپنے سفارت خانوں ، قونصل خانوں میں 20 نومبر کو اپنا ووٹ ڈال سکیں گے


منامہ:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے 24 نومبر کو ملک میں آیندہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جاری کردہ ایک شاہی حکم کے مطابق رجسٹرڈ ووٹر نمایندگان کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے ہفتہ 24 نومبر کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ضمنی انتخاب کی صورت میں پولنگ ہفتہ یکم دسمبر کو ہوگی۔ بیرون ملک مقیم بحرینی تارکینِ وطن وہاں موجود اپنے سفارت خانوں ، قونصل خانوں اور سفارتی مشنوں میں منگل 20 نومبر کو اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ضمنی انتخاب کی صورت میں پولنگ منگل 27 نومبر کو ہوگی۔اس حکم میں مزید کہا گیا کہ نمایندگان کونسل کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار بدھ 17 اکتوبر سے اتوار 21 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور یہ درخواستیں متعلقہ انتخابی حلقوں میں خصوصی کمیٹیوں کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا