English   /   Kannada   /   Nawayathi

اطراف کعبہ میں آسمانی بجلی کی دل موہ لینے والے مناظر،ویڈیو وائرل

share with us

ایک تصویرمیں آسمانی بجلی کو مکہ کے گھڑیال ٹاور کے عین اوپر آئے دیکھا جا سکتا ہے،عرب ٹی وی 


مکہ مکرمہ:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مکہ معظمہ میں بارش کے دوران گرج چمک کے کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جہنوں نے قدرتی مناظرکے عشاق کے دل موہ لیے۔ویڈیوسوشل میڈیاپر ووائرل ہوگئی،عرب ٹی وی کے مطابق ایک فوٹوگرافرنے قدرتی مْناظرکے عشاق نے اپنے کیمروں کی آنکھ میں پیشہ وارانہ انداز میں محفوظ کرکے خالق سبحانہ وتعالیٰ کی کاری گری کو دوسروں تک پہنچایا۔اطراف کعبہ میں آسمانی بجلی کی چمک کے بعض مناظرفوٹو گرافر یوسف بجاش نیاپنیکیمریمیں محفوظ کیے۔ان میں ایک تصویرمیں آسمانی بجلی کو مکہ کے گھڑیال ٹاور کے عین اوپر آئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ قدرتی منظر سب سے زیادہ پسند اور شیئر کیا گیا۔اس موقع پر بجاش نے کہا کہ آسمانی بجلی چمکنے کے قدرتی مناظرکی تصاویر رات کے وقت لی گئیں۔ تصاویر مکہ معظمہ میں الخالدیہ کے مقام سے لی گئیں۔ بلندی پر ہونے کی وجہ سے کیمرے نے بجلی کی چمک کو زیادہ خوبصورت اور دلفریب انداز میں محفوظ کیا۔ایک سوال کے جواب میں بجاش کا کہنا تھا کہ میں ایک پیشہ ور فوٹو گرافر ہوں اور جدھر جاتا ہوں کیمرہ ساتھ رکھتا ہوں۔ جب اور جہاں کوئی منظردل و نگاہ کو بہایا کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ جب میں نے دیکھا کہ خانہ کعبہ کے اطرف میں برق چمک رہی ہے تو فورا اپنا کیمرہ نکالا اور یکے بعد دیگرے کئی مناظر اس میں محفوظ کر لیے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا