English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری

share with us

چوری کی واردات دوروزقبل ہوئی،واردات کے فوراً بعد فرانس کی خصوصی تفتیشی ٹیم کی تفتیش 


پیرس:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 11 کروڑ 46 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری ہوگئے ۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چوری کی واردات دوروزقبل دوپہر کو ہوئی اور چوری شدہ زیورات و جواہرات کی مالیت 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر یعنی 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں اس بار سعودی شاہی رکن کو ہدف بنایا گیا ہے جو اس ہوٹل میں رہائش پذیرتھے۔واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا