English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ، 18 افراد زخمی

share with us

سوچی:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) روس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سوچی میں ماسکو سے آنے والے طیارے بوئنگ 737-800 کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے ہیں زیادہ تر مسافر طیارے میں لگنے والی آگ سے جھلس کرزخمی ہوئے۔

سوچی ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق یوتیئرایئرلائن کی پرواز UT579  ماسکو سے 164 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کو لے کر سوچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پائلٹ کی حاضر دماغی اور ریسکیو عملے کی بروقت امدادی کارروائی کے سبب مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ کچھ کاربن مونو آکسائیئد گیس کا شکار ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کا ایک ملازم امدادی کام کے دوران دل کے دورے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا