English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی: مسجد پر حملے کے ملزم کو 10 برس قید

share with us

ڈریسڈن:یکم ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی کے مشرقی شہر ڈریسڈن میں 24 ستمبر 2016 میں ایک مسجد اور اس کے سے متصل کانگریس سینٹر پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں قائم ایک عدالت نے مسجد پر دھماکہ خیز مادے سے حملہ کرنے والے ملزم کو 9 سال 8 مہینے کی قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔عدالت کے مطابق ملزم پر اقدام قتل، غیر قانونی طور پر دھماکا خیز مواد رکھنے اور دو بڑے حملے کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے۔اس مقدمے میں استغاثہ کے وکیل کی جانب سے ملزم کو 10 سال 9 ماہ کی قید کی سزا سنانے کی درخواست کی گئی تھی۔جرمنی میں اس حملے کی تمام سیاسی جماعتوں، مذاہب کے پیروکاروں اور سماجی حلقوں نے کھل کر مذمت کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا