English   /   Kannada   /   Nawayathi

29ذالقعدہ کو چاند باآسانی دیکھا جاسکے گا،سعودی ماہرین فلکیات

share with us

سورج کے غریب ہونے کے صرف 12 منٹ بعد تک سعوی عرب کی فضاء میں چاند دیکھا جاسکے گا، عبداللہ الخضیری 

ریاض:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں 11 اگست بہ روز ہفتہ ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ روئیت ہلال کے حوالے سے حوطہ سدیر میں المجمعہ یونیورسٹی کے زیراہتمام رصدگاہ سے جدید الیکٹرانکس آلات، بڑی ٹیلی اسکوپوں اور چھوٹی دوربینوں کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔حوطہ سدیر میں قائم رصدگاہ کے ڈائریکٹر اور ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 29 ذی القعدہ کوام القری کیلینڈر کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، درجہ حرارت 34 درجے سینٹی گریڈ اور شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہوائیں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ گردو غبار اڑنے کا خدشہ نہیں۔ مغربی افق کے بعض مقامات کے سوا ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ماہر فلکیا نے کہا کہ طلوع غروب آفتاب وماہتاب کو سامنے رکھیں تو گیارہ اگست بہ روز ہفتہ سورچ شمال مشرقی میں 73 کے زاویے پرپانچ بج کر تیس منٹ پر طلوع ہوگا جب کہ چاند شمال مشرق میں 72 کے زاویے کے مطابق پانچ بج کر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔ دونوں کے مرکزی ملاپ کا وقت اسی روز 12 بج کر 58 منٹ ہے۔ اس روز سورج چھ بج کر 36 منٹ پر غروب ہوگا جب کہ چند کے غروب ہونے کا وقت چھ بج کر 48 منٹ ہے۔ گویا سورج کے غریب ہونے کے صرف 12 منٹ بعد تک سعوی عرب کی فضاء میں چاند دیکھا جاسکے گا۔ سائنسی ماہرین اور فلکیات دانوں کے مطابق چاند سورج کی مغربی سمت میں ہوسکتا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا