English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل مخالف نظم لکھنے پر شاعرہ کو پانچ ماہ کی قید

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہر الرینہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی شاعرہ اور دانشور دارین طاطور کو پانچ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ دارین طاطور کو سوشل میڈیا کے صفحات پر اپنی ایک نظم پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا اور اس پر مقدمہ چلایا گیا۔ بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے شمالی فلسطین سے تعلق رکھنے والی شاعرہ دارین طاطور کو پانچ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔خیال رہے کہ 36 سالہ طاطور کو اس سے قبل اکتوبر 2015 کو بھی اسرائیل مخالف نظمیں لکھنے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس کی ایک نظم مزاحمت اے میری قوم مزاحمت جاری رکھ نے کافی شہرت پائی تھی صہیونی حکام نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔نومبر 2015 اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے دارین طاطور پر دہشت گرد تنظیم کی حمایت کی پاداش میں فرد جرم پیش کی گئی۔جنوری دو ہزار سولہ میں شاعرہ طاطور کو گھر پر نظر بند رکھنے کی سزا سنائی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا