English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کے سات رکنی وفد کا مصر کی دعوت پر دورہ قاہرہ

share with us

حماس کا وفد مصری انٹیلی جنس حکام سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور غزہ کی پٹی پر عا ئد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے طریقہ کار پر بات چیت کرے گا


مقبوضہ بیت المقدس :31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہاہے کہ جماعت کا ایک اعلی اختیاراتی وفد مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ وفد کی قیادت حماس کے سیاسی شعبے کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ کررہے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کیمطابق مصر کی حکومت کی دعوت پر حماس کے وفد نے مصری حکام سے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔قبل ازیں قدس پریس نے بتایا تھا کہ حماس کا وفد مصری انٹیلی جنس حکام سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور غزہ کی پٹی پر عا ئد کردہ پابندیوں کے خاتمے کے طریقہ کار پر بات چیت کرے گا۔ حماس کا وفد مصری انٹیلی جنس چیف میجرجنرل عباس کامل سے ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات میں فلسطینیوں کے درمیان تعطل کا شکار مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔حال ہی میں مصری حکومت فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کو تعطل کا شکار مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے قاہرہ میں مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ بہ ظاہر دونوں جماعتوں نے مصالحتی مذاکرات کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کیا ہے مگر ماضی میں تحریک فتح اور صدر محمود عباس کے غیر لچک دار رویے کے باعث مصالحت کا عمل بری طرح متاثر رہا ہے۔خیال رہے کہ مصری حکومت نے جون 2017 کو فلسطینی دھڑوں حماس اور تحریک فتح کے درمیان ایک مصالحتی معاہدہ کرایا تھا مگر بعد ازاں فتح کی مرکزی قیادت کے غیر لچک دار رویے کے باعث مصالحتی عمل ڈیڈ لاک کا شکار ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا